ہوٹلوں کو جرمانے اور سیل کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے،واحد کاشمیری

ہوٹلوں کو جرمانے اور سیل کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے،واحد کاشمیری

لاہور(پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین واحد کاشمیری کی صدارت میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹ مالکان کے خلاف آئے دن جرمانوں اور ہوٹل سیل کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ ناقص اشیاء فروخت کرنے والو ں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔ فوڈ اتھارٹی کو ایک یا دو مرتبہ وارننگ دینی چاہئے اس کے بعد خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ واحد کاشمیری نے کہا کہ دودھ فروشوں اور بیکری والوں اور ٹی سٹال کے خلاف کارروائی کر کے حکومت نے غریب عوام کو ختم کرنے اور ان کا معاشی قتل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے ہوٹل مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جانا چاہئے اسی میں ہماری بھلائی ہے ہم حکومت پاکستان کو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1