ویسٹ مینجمنٹ کے ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ویسٹ مینجمنٹ کے ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور( جنرل رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈبلیو ایم سی) خالد مجید نے مرکزی دفتر میں ایل ڈبلیوایم سی کے سینئر منیجرز اور منیجرز سمیت تمام زونل ا فسران کی ہنگامی میٹنگ طلب کی جس کا مقصد شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلقہ درپیش انتظامی مسائل، ان کے حل کے لیے تجاویز طلب کرنا اور زونل افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ایم ڈی خالد مجید نے فیلڈ ورکرز کے حاضری سسٹم میں ممکنہ مشکلات کو دور نہ کرنے پر متعدد زونل افسران کی سخت سرزنش کی اور متعلقہ سینئر منیجر ز اور منیجرز کو ہفتے کے اندر اندر سب کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے اور غیر تسلی بخش کاردکرگی کے حامل زونل افسران کو فارغ کرنے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے شہریوں کے لیے صفائی ستھرائی کی معیاری خدمات کی بلا امتیاز فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے کی تاکید کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1