ایل ڈ ی اے کے 8پلاٹ 10کروڑ 70لاکھ سے زائد میں نیلام

ایل ڈ ی اے کے 8پلاٹ 10کروڑ 70لاکھ سے زائد میں نیلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے آٹھ پلاٹ گزشتہ روز مجموعی طور پر10کروڑ70لاکھ97ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے ۔ سب سے زیادہ بولی ایم اے جوہر ٹاؤن میں واقع559مر بع میٹرکے کارنر کمرشل پلاٹ نمبر305/20‘ بلاک ایچ تھری کے لئے دی گئی ۔ اس کی ابتدائی قیمت19لاکھ 80ہزار روپے فی مرلہ مقرر کی گئی تھی جبکہ یہ 21لاکھ50ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے5کروڑ75 لاکھ 4ہزارروپے میں نیلام ہوا۔نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر239/Aایوبیہ مارکیٹ نیو مسلم ٹاؤن میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان نے کی۔ نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند19حضرات نے زر ضمانت جمع کروایا۔نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں۔نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی ۔