دنیا بھر میں ہیپا ٹائٹس کا دن منایا گیا،شالاما ر ہسپتال میں خصوصی کیمپ

دنیا بھر میں ہیپا ٹائٹس کا دن منایا گیا،شالاما ر ہسپتال میں خصوصی کیمپ

لاہور( جنرل رپورٹر) دنیا بھر میں ہیپا ٹائٹس کا دن منایا گیااس حوالے سے شالا مار ہسپتال میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا تھا اس موقع پر ہسپتال کے آؤٹ ڈورمیں مریضوں کی ’’فری سکریننگ‘‘ کی گئی ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز نے مریضوں کو مفید مشورے دئیے اور ادویات بھی تقسیم کی گئیں ہیپاٹائٹس سے متعلق ٹیسٹوں کی بھی رعائتی نرخوں پر سہولت فراہم کی گئی کیمپ کے شرکاء میں حفاظتی تدابیر سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر شالا مار ہسپتال کے چوہدری احمد سعید آڈیٹوریم میں خصوصی لیکچر ہوا جس میں شعبہ گیسٹروسکوپی کے انچارج ڈاکٹر ہارون یوسف نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس کی وجوہات انجکشن لگواتے وقت نئی ڈسپوزیبل سرنج کا استعمال نہ کرنا،دانتوں کے علاج اور آپریشن کے دوران آلودہ آلات استعمال کرنے، شیو کرتے وقت نئے بلیڈ کا استعمال نہ کرنا اور پینے کے پانی کا صاف نہ ہونا ہیں۔اس کے علاوہ ناک ، کان چھدواتے وقت جراثیم والے آلات استعمال کرنے سے بھی ہیپاٹائٹس کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1