گڈز ٹرانسپورٹ اور بینکوں کی ٹرانزکشن پر ٹیکس قبول نہیں،نبیل طارق
لاہور(وقائع نگار)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری نبیل محمو د طارق نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹروں پر عائد کر دہ 16فیصدپنجاب سیلز ٹیکس سمیت بنکوں کی ٹرانزیکشن پرودہولڈنگ ٹیکس قابل قبول نہیں جس کی ہر کاروباری طبقہ مخالفت اور احتجاج کر رہا ہے لہذا عوامی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت خزانہ اس غیر ضروری ٹیکس کو فوری واپس لیں ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹروں کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا اسم مو قع پر ملک شو کت ، مرزا ارشد اقبال بیگ ، شراف گل ، علیم بٹ ، منظور وٹو و دیگر مو جود نھے ۔ نبیل محمو د کا کہنا تھا کہ رقوم کی منتقلی پر عائد کر دہ ٹیکس سے نہ صرف ہر طبقہ متاثر ہو گا بلکہ پاکستان میں موجود لاکھوں تاجروں کا روزگار متاثر ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت نے گڈز ٹرانسپورٹ پر پنجاب سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے
جس کی بھر پور مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کر تے ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف اس ٹیکس کا خاتمہ کروائیں تاکہ مال برداری کا کاروباری تباہی و بر بادی سے بچ سکے ۔انھوں نے کہا کہ حکو مت کی بہتر پالیسیو ں کی بدولت معیشت کا پہیہ پٹری پر رواں ہوا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان پر مدید ٹیکسو ں کا بو جھ ڈالا جارہا ہے جس سے تاجر صنعتکار سمیت ٹرانسپورٹرز پر یشان حال ہیں انھوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کی موجودہ معاشی صورتحال بہت نازک ہے ۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پہلے ہی تاجروں کے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں ۔