مانگا منڈی یونین کونسل میں سیکرٹریوں کے تبادلوں کا پھڈا،عوام پریشان

مانگا منڈی یونین کونسل میں سیکرٹریوں کے تبادلوں کا پھڈا،عوام پریشان

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل میں سیکرٹری کے تبادلوں کے جھگڑے سے عوام 20روز سے پریشان تفصیلات کے مطابق یونین کونسل میں تعینات سیکرٹری ون حاجی شکیل احمد سیکرٹری ٹو حاجی عبدالرؤف کا تقریباً20روز قبل مانگا منڈی سے لاہور کی یونین کونسل میں تبادلہ کر دیا ان کی جگہ رائیونڈ سے 1نئے سیکرٹری کا تبادلہ کیا گیامگر پہلے تعینات ہونے والے سیکرٹری نے عدالت سے سٹے آرڈ لے لیا سیکرٹریوں کے آپس کے جھگڑے کو 20روز ہو چکے ہیں یونین کونسل مانگا منڈی میں کوئی بھی سیکرٹری کام نہیں کر رہا جس کی وجہ سے تقریباً35ہزار کی آبادی یونین کونسل میں سیکرٹری نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے کوئی بھی سرٹیفکیٹ مثلاً موت کا یا تاریح پیدائش یا ثالثی کونسل کے مقدمات میں آنے والے لوگ روز روز چکر لگا کر پریشان ہو کر محکمہ بلدیات اور مقامی یونین کونسل کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہیں عوام نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹریوں کے تبادلے کے جھگڑوں کو فوری ختم کرکے سابق سیکرٹریوں کو تعینات کرکے عوام کے کام اور مسائل حل کرنے کا پابند کیا جائے مطالبہ کرنے والوں میں ملک عبدالرزاق،ملک نور احمد،حاجی محمد ارشد،رانا محمد اسلم،ملک حبیب الرحمن،شیخ میاں محمد حسن ،محمدنواز ،محمد وسیم،محمد اکرم،رانا محمد ارشد،ملک اللہ دتہ،سجاد احمد،حافظ محمد اعظم وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1