اہل قلم امن کانفرنس میں اسلام آباد کے صحافیوں کا وفد بھرپور شرکت کریگا

اہل قلم امن کانفرنس میں اسلام آباد کے صحافیوں کا وفد بھرپور شرکت کریگا

لاہور(خبر نگار خصوصی)4اگست کو مقامی ہوٹل میں ہونے والی ’’اہل قلم امن کانفرنس‘‘ میں اسلام آبادسے صحافیوں کا وفد بھرپورشرکت کرے گا۔پاکستان کا مقدر دہشت گردی ،انتہاپسندی ،فرقہ واریت تعصب ،نفرت اورخوف نہیں بلکہ امن ،محبت ،رواداری ،برداشت اوربین المذاہب ہم آہنگی ہے امن کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے دانشوروں ،لکھاریوں ،شاعروں ادیبوں اورٹی وی اینکرز کو’’ قلم کوبرائے امن‘‘کے لیے استعمال کر نا چاہیے ۔ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں دعوتوں کا سلسلہ بذریعے خط ،ای میل ،ٹیلی فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔یہ بات تنظیم اتحادامت پاکستان کے چیئرمین اور الفکر رائٹرزفورم کے صدر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں جاری جنگوں بالخصوص کشمیر ،افغانستان ،یمن ،برما اور دیگر مسلم ممالک میں ہونے والی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔لکھاری حضرات اپنی قلم کی طاقت سے خواب غفلت میں سوئی ہوئی قوم کو جگانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں قلم کی حرمت کے امین لکھاری ہی اس قوم کے اصل ہیروز ہیں جن کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1