حکومت بینکوں سے لین دین پر ٹیکس کا خاتمہ کرے،فرخ جاوید مون

حکومت بینکوں سے لین دین پر ٹیکس کا خاتمہ کرے،فرخ جاوید مون

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہورفرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ حکومت بینکوں سے لین دین پرلگائے جانے والے ظالمانہ ٹیکس کوفوری ختم اورتاجروں کا معاشی قتل کرنا بند کرے اوراپنے شاہانہ اخراجات پرکنٹرول کرکے تاجربرادری اورشہریوں کوریلیف دینے کیلئے اقدامات اوراپنی تاجردشمن پالیسیوں کوختم کرکے فوری طورپرودہولڈنگ ٹیکس حکومتی جگا ٹیکس کوختم کرے۔فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی دوسالہ کارکردگی سے تولگتا ہے کہ حکومت ایک دن شہریوں کے سانس لینیپربھی کوئی نہ کوئی ٹیکس لگادے گی۔

کیونکہ ملک میں اسحاق ڈارکے ٹیکسوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1