عمران خان کے دوہر ے معیار نے پارٹی مقبولیت کم کی،عابد صدیقی

عمران خان کے دوہر ے معیار نے پارٹی مقبولیت کم کی،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے قوم کو سیاست میں جھوٹ‘ منافقت‘ کرپشن فریب اور دھوکہ دہی جیسی خرافات سے نجات دلانے کا نعرہ لگا ہمدردیاں حاصل کی ہیں مگر عمران خان کا ساتھ دینے والے انہی خرافات کی پی ٹی آئی میں بھی عملداری دیکھ کر اب مایوس نظر آتے ہیں عمران خان کے دوہرے معیارات اور یو ٹرنز نے انکی پارٹی کی مقبولیت میں کمی کی ہے۔ بلاشبہ انتخابات میں دھاندلی کا واویلا مسلم لیگ( ن) سمیت 21 جماعتوں نے کیا تھا اس کو ثابت کرنے کا بیڑا تحریک انصاف نے اٹھایا مگر جوڈیشل کمیشن میں اپنا موقف ثابت نہ کر سکی اس پر کم از کم تحریک انصاف کی توپیں تو خاموش ہو جانی چاہئیں تھیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور حامد خان کا ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کرنا تحریک انصاف کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے رویوں پر نظرثانی کریں اور بلیم گیم کی سیاست سے گریز کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1