امام احمد رضا بریلوی نے شریعت کی جامع تشریح کی،اشرف جلالی

امام احمد رضا بریلوی نے شریعت کی جامع تشریح کی،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی کے یومِ ولادت کے موقع پر لاہور ڈیفنس فیز 5کے مقامی ہال میں گیارہویں افکار رضا سیمینار میں ’’امام احمد رضا اور فہمِ شریعت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا امام احمد رضابریلوی نے برصغیر پاک و ہند میں شریعت اسلامی کی جامع تعبیر و تشریح پیش کی۔ آپ نے قرآن و سنت سے مسائل کے حل کے لئے وہی طریقہ اختیار کیا جو دورِ صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم سے چلا آ رہا ہے۔ آپ نے برصغیر کے مسلمانوں کی بیداری میں بھرپور کردار اد کیا

آپ کے فتاوی نے برطانوی سامراج اور اکھنڈ بھارت مزاج دونوں کے دانت کھٹے کر دئیے۔ اور برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کیا۔ آپ کا فتاوی برصغیر کی تاریخ میں کسی ایک ہی فقیہ کا سب سے بڑا فقہی انسائیکلو پیڈیا ہے آپ کے قلم نے اسلام کے خلاف ابھرنے والے ہر فتنے کا سر قلم کیا اور آپ کے عِلم نے اسلام کی ہر عظمت کاعَلم بلند کیاآپ نے آدابِ رسالت کے وہ پرچم بلند کئے جو آج بھی وفا کی چوٹیوں پہ لہرا رہے ہیں سیمینار کی صدارت حضرت پیر محمد اقبال ربّانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ہمدم نے کی علامہ فرمان علی جلالی، مولانا مرتضی علی ہاشمی، مفتی محمد عبد الکریم جلالی، مولانا سید محمد ابو بکر عمار شاہ، مولانا محمد رضاء المصطفی رازی، مولانا حامد مصطفی جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماء و عوام نے شرکت کی۔