عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کا آئینی فریضہ ہے،لیاقت صدیقی

عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کا آئینی فریضہ ہے،لیاقت صدیقی

لاہور( نمائندہ خصوصی) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہاہے کہ عوام کے جان و مال کاتحفظ حکومت کا آئینی اورقومی فریضہ ہے۔سیلاب متاثرین کے جلد اورمکمل بحالی کے لئے تمام قومی وسائل کو بروئے کار لایا جائے سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام کو بچانے کے لئے پاک فوج کا شاندار کردار اورحکومتی ا قدامات لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نعیمین ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے صدر مولانا آفتا ب احمد عرفانی سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کرنا ہمارا دینی وقومی فریضہ ہے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریاں قومی نقصان ہیں جس کاہر صورت ازالہ کرنا پوری قوم کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہرفورم استعمال کرے،معاشرے کے مخیرحضرات آزمائش کی اس گھڑی میں دل کھول کر سیلاب متاثرین کی بحا لی کے لئے تعاون کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1