علماء کونسل اگست میں ملک بھر میں ندائے پاکستان کانفرنسیں منعقد کریگی

علماء کونسل اگست میں ملک بھر میں ندائے پاکستان کانفرنسیں منعقد کریگی

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان علماء کونسل نے ماہ اگست میں ملک بھر میں ’’ندائے پاکستان ‘‘کے عنوان پر کانفرنسیں سیمینار ز منعقد کرے گی پاکستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف محمد عربی ؐ کے لائے ہوئے عادلانہ نظام میں ہے یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بیت قاسمی فیصل آباد میں مولانا محمد ضیاء القاسمی ؒ کے بڑے صاحبزادے حاجی طاہر محمود قاسمی کی وفات پر تعزیت کے موقع پر کہی۔اس موقع پرانہوں نے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،پیر جی خالد محمود قاسمی ،طیب محمود ،محمد انس طاہر،عمر فاروق قاسمی سے تعزیت کا اظہار کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عدالتی کمیشن کا فیصلہ پاکستان علماء کونسل کے مؤقف کی تائید ہے۔ پاکستان کو اس وقت اتحاد ،یکجہتی ،اعتدال پسندی کی ضرورت ہے تمام سیاسی قوتوں کو چاہئے کہ ملک وقوم کی بہتری کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کریں اور پاکستان کو اس کی اصل منزل نظام مصطفی ؐ کی طرف لیجا یا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ماہ اگست ماہ آزادی کوبھر پور طریقے سے منائے گی۔ملک بھر میں ’’ندائے پاکستان‘‘کے عنوان پر کانفرنسیں ،سیمینار منعقد کرے گی جن میں عوام الناس کو ریاست مدینہ منورہ کے عادلانہ نظام سے نہ صرف آگاہی دی جائے گی بلکہ نظام مصطفی ؐ کے عملی نفاذ کیلئے بھی عوامی شعور کو بیدار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ منورہ میں انسانیت کو جو حقوق دئیے ہیں کائنات عالم میں کوئی ریاست وہ حقوق نہی دے سکی۔ اس موقع پرسابق صوبائی وزیر ڈاکٹر شفیق،ڈویژنل خطیب اوقاف سید مؤمن شاہ،، حافظ محمد امجد،علامہ شبیر احمد عثمانی،مولانا حبیب الرحمن عابد ،قاری عصمت اللہ ،مولانا اعظم فاروق، ،علامہ رمضان طاہر،مولانا الطاف اللہ،قاری اسماعیل رحیمی،مولانا کرم داد،مولانا محمد نعیم ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1