گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام مزید بد حال ہو جائیں گے،عمران مسعود

گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام مزید بد حال ہو جائیں گے،عمران مسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود نے کہا کہ حکومت نے آئی ایمایف سے قرضہ اور دیگر مراعات لینے کیلئے ہونے والے مذاکرات سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا جو فیصلہ کیاہے اس سے غریب عوام جو پہلے ہی بری طرح معاشی بدحالی کا شکار ہے مزید بدترین مہنگائی کا شکار ہوجائے گی ، آئی ۔ایم ۔ ایف کو خوش کرنے کا یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل بھی موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی من چاہی شرائطہ پر قرضہ حاصل کرچکی ہے جس کا بوجھ غریب آدمی کے کندھوں پرڈالا گیا


، انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو اسحاق ڈار معاشی اعشاریوں میں بہتری کا دعویٰ کرتے ہیں تو دوسری طرف غریب عوام کی کھال ادھیڑنے سے بھی گریز نہیں کیا جارہا ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت آئی ۔ ایم ۔ ایف کی ظالمانہ شرائط ماننے سے انکار کردے اور غریب عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جائے اگر اب بھی حکومت نے عوام کے بدلتے ہوئے رویہ سے سبق نہ سیکھا تو معاملات تلخی کی طرف چل پڑیں گے جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا ، حکومت گیس ، بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کو تمام مسائل کا حل گرداننے کی پالیسی پر گامزن ہے جو حکومت کیلئے اچھا شگون نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں تو بری طرح ناکام ہو چکی ہے مگر غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا بھی حکومت کو کوئی حق نہیں ہے ۔