جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے،راحیلہ خادم حسین

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے،راحیلہ خادم حسین

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے عمران خان اس تاریخی فیصلے کے بعد راہ فرار تلاش کررہے ہیں ان کو قوم سے معافی مانگنی ہوگی۔رپورٹ نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ(ن) نے تحریک انصاف کا مینڈیٹ نہیں چرایا ۔انہوں نے مزید کہاتاریخ میں پہلی بار جمہوری دور میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا اور عوام کو تین ماہ تک بیوقوف بنایا گیا قوم ایسے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

پاکستان کا مستقبل اب روشن ہے منفی سیاست کو فروغ دینے والے اب ملک سے فرار ہونے کے راستے تلاش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا وزیر اعظم نواز شریف نے ایک منتخب وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی خود احتساب کیلئے پیش کیا ہے ایک فراخ دلی کا ثبوت ہے پاکستان کی سیاست میں شائد ہی کوئی ایسا وزیر اعظم آئے ۔تحریک انصاف نے ایسے حالات میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا جب پاک فوج دہشتگردوں سے جنگ لڑ رہی تھی اور ملک معاشی طور پر کمزور تھا ملک دشمن قوتوں نے عمران کو استعمال کیا مگر تحریک انصاف سمیت ان تمام قوتوں کی سازشیں ناکام ہوگی با لآخر جمہوریت کی فتح ہوئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1