پاکستان کی خبر پر کاروائی ،پی آئی سی میں بے ضابطگیوں میں ملوث 3 اے ایم ایس تبدیل
لاہور(جاوید اقبال)محکمہ صحت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گریڈ 19کے3 ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹس کو فوری طور پر تبدیل کر دیا ہے ان کے بارے میں تحقیقات ہو رہی تھیں اور کہا گیا تھا کہ سابق ایم ایس کی ملی بھگت سے انہوں نے ڈیسنٹ نامی ایل پی میں ادویات فراہم کرنے والی کمپنی سمیت دیگر کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر 30جون کے بعد ان کے کنٹریکٹ میں تین تین ماہ کی توسیع دی اس حوالے سے سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی سی میں تعینات گریڈ 19 کے ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر خواجہ محبوب کو لاہور جنرل ہسپتال میں تبدیل کیا گیاہے جہاں وہ بطور اے پی ایم او خدمات سر انجام دیں گے ۔ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر وارث گایا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زبیر نذر کو تبدیل کر کے دپٹی ایم ایس شاہدرہ ہسپتال تعینات کر دیا ہے جبکہ لاہور جنرل ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عارف شہزاد کو تبدیل کر کے پی آئی سی میں اے ایم ایس لگایا گیا ہے۔