جیل روڈ سنگنل فری منصوبے کیلئے متبادل ٹریفک پلان تیار

جیل روڈ سنگنل فری منصوبے کیلئے متبادل ٹریفک پلان تیار

لاہور(اپنے خبر نگار سے )مزنگ چونگی پر لبرٹی مارکیٹ سگنل فری روڈ منصوبے پر ٹریفک کا بہاؤ درست کرنے کے لیے انتظامات کرلیے گئے ہیں جیل روڈ پر مزنگ چونگی سے صدیق ٹرید سنٹر تک چار عارضی کٹ اور پانچ عارضی یو ٹرن قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ ایک طرف کی سڑک کو بند کر کے سنگل روڈ کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے ایک دو روز میں کھول دیا جائے گا ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹریفک سسٹم بہتر بنانے کے لیےء مزنگ چونگی سے لبرٹی مارکیٹ تک20 اضافی ٹریفک وارڈن بھی تعینات کردیئے گئے ہیں اور چار موبائل گاڑیاں بھی صبح 6بجے سے رات 12بجے تگ گشت کرتی رہیں گی جیل روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر متعلقہ تھانوں کے اہلکار اور موبائل سکوارڈ گشت کیا کریں گے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات پیش نہ ہوں اس حوالے سے خصوصی پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے ٹیپا کے ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوں گے اور یہ منصوبہ پانچ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔نیز فری سگنل منصوبے پر 2انڈر پاس بنائے جائے گے ایک انڈر پاس شادمان چوک میں بنایا جائے گا دوسرا انڈر پاس صدیق ٹریڈ سنٹر کے پاس بنایا جائے گا دونوں انڈر پاسز پر کام شروع کیا جا چکا ہے جبکہ اس فری سگنل روڈ پر عوام کی سہولت کے لیے پانچ یو ٹرن بھی بنائے جائیں گے ٹیپا افسران کاموقع پر سائٹ آفس بنا لیا ہے سائٹ پر ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سب انجینئر سارا دن موجود رہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1