انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے 80 فیصد کام مکمل کر لیا ہے : اسحاق ڈار

انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے 80 فیصد کام مکمل کر لیا ہے : اسحاق ڈار
انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے 80 فیصد کام مکمل کر لیا ہے : اسحاق ڈار

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے 80فیصد کام مکمل کر لیا ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے ابھی تک 23اجلاس منعقد ہوئے ہیں اور انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کو مختلف تجاویز موصول ہوئی ہیں ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق 6 قوانین پر سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اصلاحاتی کمیٹی نے 80فیصد کام مکمل کر لیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے اسی لیے حکومت بھی انتخابی اصلاحات کر رہی ہے ۔

مزید : اسلام آباد