ورچوئل یونیورسٹی اور عورت فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سیمیٹنگ

ورچوئل یونیورسٹی اور عورت فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سیمیٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور عورت فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے خواتین کو جدیدانفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے حوالے سے انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں گرانٹ اوپننگ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔اِس پراجیکٹ کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا دورانیہ پندرہ ماہ کا ہو گا جس میں120 خواتین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پریکٹیکل استعمال، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرمیں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے ، خواتین کے مساوی حقوق اور لیبر قوانین وغیرہ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔اِس دوران ٹریننگ لینے والی خواتین کی مالی معاونت بھی کی جائے گی


۔ اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر نوید اے ملک نے کہا کہ تعلیم یافتہ عورت ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد بن سکتی ہے اور پاکستان کو مضبوط اور باوقار بنانے کے لیے خواتین کی تعلیم اور عملی میدان میں شرکت انتہائی ضروری ہے۔مہمانِ خصوصی وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر شاہدہ حسنین نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور فروغ تعلیم کو حقوق نسواں کی پاسداری کی جانب نمایاں قدم قرار دیا۔