گلگت بلتستا ن میں آئی ایس ایف کے گرفتار عہدیدار رہا کئے جائیں،مدثر عباس

گلگت بلتستا ن میں آئی ایس ایف کے گرفتار عہدیدار رہا کئے جائیں،مدثر عباس

لاہور(خبرنگار) امامیہ اسٹوڈنٹس ٓرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے گرفتار ڈویژنل صدر جمال اور دیگر کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے ان کے خلاف مقدمات کو ختم کیاجائے یمن کے حوالے سے افواج پاک کے موقف کی تائید اور پاکستان کو غیرجانبدار رکھنے کے لیے نکالی جانے والے ریلی کا ہمیں آئینی و قانونی حق حاصل تھا۔ اگر کارکنان کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا

جبکہ ملک کے اہم مقامات لاہور کراچی فیصل آباد ملتان بلتستان اور پشاور میں احتجاجی پریس کانفرنسس منعقد کی جا رہی ہیں ہمارا یہ موقف جذبہ حب الوطنی کے عین متقاضی ہے کہ افواج پاکستان کو وطن عزیز میں مختلف محاذوں کا سامنا ہے ایسی صورتحال میں ہم کسی پرائی جنگ کا حصہ بننے کے متحمل نہیں ہیں۔ دو مسلم ممالک کے درمیان تنازعہ کی صورت میں آئین ہمیں صرف ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے نہ کہ فریق بننے کی۔انہوں نے مذید کہا کہ ایک جھوٹی ویڈیو کی بنیاد پر ریلی شرکا کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کا اندارج نتقامی کاروائی اور سیاسی دباؤ کی کوشش ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد اور اظہار رائے کی آزادی ہمارا آئینی حق ہے۔ جس سے روکنا بلاجواز اور آئین پاکستان سے انحراف ہے۔ گلگت بلتستان آئی ایس او کے ڈویژنل صدر جمال اختر کو گرفتا گیا ر جو سراسر زیادتی، بدنیتی اور سیاسی دباو کا نتیجہ ہے۔ انسداد دہشت گردی کے نام پر سیاسی انتقام کے لیے ریاستی اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسیران کو فوری طور رہا نہ کیا گیا توا مامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طرف سے عوامی قوت کے ساتھ حکومت کے خلاف ملک بھر میں31جولائی کو احتجاجی تحریک کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4