کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے بیروزگار میں اضافہ ہوا،بیگم بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی کی ایم این اے اور پنجاب کی صدر بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے دیہاتی علاقوں میں بیروزگاری اور غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ مہنگی بجلی، کسان دشمن پالیسیوں کے نتیجے میں کسان بری طرح پسے ہوئے تھے کہ سیلاب نے کسانوں کی کمر مزید توڑ دی ہے حکومت نے سال بھر سیلاب کیلئے کوئی تیاری نہیں کی جس کے نتیجے میں کسانوں کو مویشیوں کی اموات اور فصلوں کی تباہی کی وجہ سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بیگم بیلم حسنین نے مطالبہ کیاکہ حکومت کسانوں کے تمام قرضے معاف کرکے بحالی کیلئے اقدامات کا اعلان کرے
، مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے لائحہ عمل طے کیاجائے اورحالیہ نقصان کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔