ڈی ایچ اے کے زیر اہتما م سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ قائم

ڈی ایچ اے کے زیر اہتما م سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ قائم

لاہور(پ ر) سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں آکر بے گھر ہونے والے متاثرین کی مدد کیلئے ڈی ایچ اے لاہور کے زیر اہتمام تین ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔ یہ کیمپ مسجد چوک فیز ون، زیڈ بلاک فیز تھری، اور وطین چوک فیز فائیو میں لگائے گئے ہیں جو دو شفٹوں میں کام کرینگے۔ متاثرین سیلاب کیلئے صبح نو بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک ان کیمپوں میں نقد رقوم کے علاوہ ملبوسات، ٹینٹ، کمبل،جوتے،برتن،خشک راشن ، آٹا ، چینی ، دالیں ، چائے، چاول،،بسکٹ صابن ، جو س ، پانی،دودھ ، اور بچوں کیلئے کھلونے بھجوائے جا سکتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4