ڈی سی او کا دورہ بستی سید ن شاہ،ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی چیک کی
لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے گزشتہ روز انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے بستی سیدن شاہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے وہاں پر کا م کر نے والے ملازمین کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو چیک کیا۔ انہوں نے علاقے میں مو جود نرسریوں میں ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا بھی جا ئزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو اپنے اپنے متعلقہ ٹاؤنز میںِ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کر نے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی جگہ بارشی پانی کو جمع نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کو تا ہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو خودچیک کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
ی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور نے آج تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو شہر میں مو جود ٹائر شاپس اور سرامکس فیکٹریز کو ترجیحی بنیادوں پر چیک کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی او لاہور کی اس ہدایت کے بعد ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اپنے اپنے علاقوں میں مو جود ٹا ئر شاپس اور سرامکس فیکٹریز کو چیک کیا اور وہاں پر ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔