حکومت خارجہ پالیسی قومی مفاد کے مطابق تشکیل دے،سعدیہ سہیل رانا

حکومت خارجہ پالیسی قومی مفاد کے مطابق تشکیل دے،سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت خارجہ پالیسی کو قومی مفاد اور زمینی حقائق کے مطابق تشکیل دے آزادی کے دنوں میں بھارت کا جنگی جنون اور الزام تراشی پر مبنی رویہ قابل مذمت ہے، پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے، حکومت پاکستان بھارت سے یکطرفہ دوستی کے رویے سے باز رہے

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ابھی تک ہماری خارجہ پالیسی سامنے نہیں آسکی ہے اور اب تک یہ پالیسی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث نہیں آئی، جب تمام فیصلوں کااختیار فرد واحد کے پاس ہوگا تو کس طرح یہ تمام فیصلے عصری تقاضوں کے مطابق ہوسکیں گے حکومت پاکستان کی غفلت کی وجہ سے بھارت ہمیں آنکھیں دیکھار ہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کومتوازن خارجہ پالیسی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4