تحریک انصاف عوام کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

تحریک انصاف عوام کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 20 کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے کرپٹ نظام اور کرپٹ حکومت کے خلاف تحریک انصا ف پوری طاقت سے کھڑی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد سے قوم باشعور ہوئی ہے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو قبول کر کے عمران خان نے اصول پرست اور حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا

ہے عمران خان کی کاوشوں سے ہی قوم باشعور اور مضبوط ہوئی ہے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنانے کے قابل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے قوم تیار ہو چکی ہے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کا انعقاد کر کے دھاندلی کی سوچ کو منطقی انجام تک پہنچائے

مزید : میٹروپولیٹن 4