52کلو ہیروئن خورد برد،سابق ایس ایچ او کو جیل بھجوا دیا گیا

52کلو ہیروئن خورد برد،سابق ایس ایچ او کو جیل بھجوا دیا گیا

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن نے 52کلو ہیروئین خوردبرد کرنے کے مقدمہ ملوث سابق ایس ایچ او سٹی رائے ونڈ محمود احمد بھٹی کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے اشتہاری ملزم سابق ایس ایچ او سٹی رائے ونڈ محمود احمد بھٹی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ایس ایچ او محمود احمد بھٹی نے اپنے تھانے میں تعیناتی کے دوران ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لئے 52کلو ہیروئین کے پیکٹ میں نقلی ہیروئین رکھ کراصل ہیروئین خوردبرد کر لی تھی،ایس ایچ او کے ساتھ متعلقہ ڈی ایس پی بھی شریک ملزم تھا جو کہ ضمانت پر ہے،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے جس پرعدالت نے محمود احمد بھٹی کو 14روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4