قتل کے ملزم کو عمر قید تین لاکھ جرمانہ

قتل کے ملزم کو عمر قید تین لاکھ جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج منیر احمد نے قتل کے مقدمہ ملوث مجرم سلامت علی کو عمرقید اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ 2شریک ملزمان کو شک کافائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے ۔عدالت میں لوئرمال پولیس نے سرور نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں ملزمان سلامت علی، نوید اور علیم احمد کے خلاف چالان پیش کررکھاتھا۔عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی اور مجرم سلامت علی پر جرم ثابت ہونے پر اسے عمرقید اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے جبکہ دیگر مقدمہ میں شریک 2 ملزمان نوید اور علیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے

، فیصلے کے بعد پولیس سلامت علی کو اپنی حراست میں جیل لے گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4