ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قید و جرمانہ

ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قید و جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے مختلف مقدما ت کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈرگ ایکٹ 1976کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر مجرموں کوسزائیں اور بھاری جرمانوں کا حکم سنا دیا ہے جبکہ عدالت نے تھانہ شادما ن کے ایک مقدمہ میں عدالتی حکم پر پیش نہ ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے ڈاکٹر ناصر بھٹی اور ڈاکٹر امیر علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے تاہم ڈاکٹرزکی جانب سے عدالت میں پیش ہوکرمشروط معافی مانگنے پران کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے واپس لے لئے۔ عدالت کی جانب سے جن مجرموں کوسزا ء اور جرمانوں کا حکم سنایا گیا ہے ان میں سلامت پورہ لاہور کے علاقہ میں واقع میڈی روز فارما کے مالک مجرم محمد فیاض اور ساتھی ملزمان کو 2 لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ اور مجرم محمدفیاض کو10ماہ جبکہ ذیشان ،عمران اور شہزاد کو فی کس 2ماہ 20دن سزا کا حکم سنایا ہے ،مجرم جعلی پیراسیٹا مول بناتے ہوئے پائے گئے تھے۔ اسی طرح علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے علاقہ سے ملزم شیخ طارق اور ساتھی مجرموں کو مجموعی طور پر مبلغ 1لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ اور طارق شیخ کو 10ماہ 6دن قید کا حکم سنایا ہے۔
۔
۔
استغاثہ کے مطابق مجرم شیخ طارق آنکھوں کے لینز کے کاروبار کی آڑ میں جعلی ادویات کے کاروبارمیں ملوث تھا ۔