جان ابراہیم فلم دیشوم کیلئے موٹر سائیکل پر ایکشن اسٹنٹس عکسبند کروانے میں مصروف

جان ابراہیم فلم دیشوم کیلئے موٹر سائیکل پر ایکشن اسٹنٹس عکسبند کروانے میں ...

 ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار جان ابراہیم اور ورون دھون اپنی نئی فلم دیشوم کیلئے موٹر سائیکلز پر ایکشن اسٹنٹس عکسبند کروانے میں مصروف ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ابراہیم اور ورون دھون گذشتہ کئی دنوں سے اپنی نئی فلم دیشوم کیلئے عکسبندی کیلئے مراکش میں ہیں۔ جان ابراہیم نے کہاکہ انہوں نے موٹر سائیکلز پر ایکشن اسٹنٹس عکسبند کروانے سے پہلے ورون دھون کے ساتھ تفصیلی کفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسٹنٹس بہت ہی اعلیٰ درجے کے ہیں اور ہم ان کی عسکبندی میں مصروف ہیں۔ ورون نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ وہ جان ابراہیم کے ساتھ ان اسٹنٹس کی عسکبندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ اسٹنٹس نئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ نے اس سے پہلے نہیں دیکھے ہوں گے۔

مزید : کلچر