جاوید شیخ کی اردو فلم ’’ ہلہ گلہ ‘‘ 28اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

جاوید شیخ کی اردو فلم ’’ ہلہ گلہ ‘‘ 28اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی) اداکار جاوید شیخ کی ایک اور نئی اردو فلم ’’ ہلہ گلہ ‘‘ 28 اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ فلمساز حنیف محمد کی اس فلم کے ڈائریکٹر کامران اکبر خان ہیں جبکہ فلم کا سکرپٹ راحیلہ مشتاق شاہ نے لکھا ہے۔فلم کا موضوع معاشرتی مسائل پر مزاحیہ انداز سے دلچسپ واقعات پر مبنی ہے۔ فلم کے موسیقار ساحر علی بگا ٗ گلوکار راحت فتح علی خان ٗ ملکو ٗ افشاں فواد ٗ ثناء ذی اور ساحر علی بگا ہیں جبکہ فلم کے فنکاروں میں جاوید شیخ ٗ اسماعیل تارہٗ عاصم محمود ٗ سدرہ بتول ٗ منیب بٹ ٗ غزالہ جاوید ٗ اشرف خان ٗ عادل دادیہ ٗ زارا گل ٗ جسمین ٗ مریم انصاری ٗ حنا رضوی ٗ بلال یوسف زئی اور حنیان منیر شامل ہیں۔زیادہ تر نئے فنکاروں پرمشتمل یہ فلم مکمل تفریح دیکھنے والوں کوفراہم کرے گی۔

مزید :

کلچر -