ہسپتالوں کا کو ڑا تلف کرنے کیلئے پی آئی سی میں تربیتی ورکشاپ

ہسپتالوں کا کو ڑا تلف کرنے کیلئے پی آئی سی میں تربیتی ورکشاپ

لاہور( جنرل رپورٹر) ہسپتالوں کا کوڑا تلف کرنے کے لئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا یہ ورکشاپ تربیتی ڈاکٹر عثمان غنی فوکل پرسن محکمہ صحت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور شعبہ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ ملکر کروائی۔جس میں 30شرکاء نے تربیت حاصل کی جن میں ڈاکٹر ز نرسز اور آلائیڈ ہیلتھ ستاف نے شرکت کی۔ان میں سے ماسٹر ٹرینر بنانے کے بعد پورے ہسپتال میں سائینسی بنیادوں پر کوڑا تلف کیا جائے گا

تاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں انفکیشن اور بیماریوں سے بچنے کا تدارک ہو سکے ورکشاپ کا افتتاح ہیڈ آف دی انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک نے کیااور میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین نے یہ ورکشاپ منعقد کروائی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4