ہمایوں سعید اور مرینہ خان کا نئی فلم ’’لالہ بیگم‘‘ کے اہم کرداروں میں کام کرنے کا فیصلہ

ہمایوں سعید اور مرینہ خان کا نئی فلم ’’لالہ بیگم‘‘ کے اہم کرداروں میں کام ...

لاہور (اے پی پی) نامور اداکار ہمایوں سعید اور مرینہ خان نے نئی فلم ’’ لالہ بیگم ‘‘ کے اہم کرداروں میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دیگر فنکاروں میں جہاں آراء حئیٗ سونیا سعید ٗ شہریار زیدی ٗ محمد احمد اوردیگر بھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کارہ مہرین جبار ہیں جبکہ فلم کی موسیقی گلوکارہ زیب اور حانیہ نے ترتیب دی ہے جبکہ اس فلم کے بارے میں اداکاروں کا کہنا ہے کہ اس فلم میں بہت محنت سے اداکاری کی ہے او ر فلم انڈسٹری کے لئے بہت اچھی ثابت ہوگی ہمیشہ محنت سے کام کیا ہے اور ہم سب نے مل کر انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

مزید : کلچر