سلمان خان کی سابق صدر عبدالکلام سے ملنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی

سلمان خان کی سابق صدر عبدالکلام سے ملنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی
سلمان خان کی سابق صدر عبدالکلام سے ملنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی سابق صدر اے پی جے عبدالکلام سے ملنے کی خؤاہش پوری نہ ہوسکی۔ سلمان خان نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر عبدالکلام کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میری ہمیشہ ان سے ملنے کی خواہش رہی ہے جو پوری نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہاکہ جب آپ کا دل کسی سے ملنے کو کہے تو اسے ملنے سے تاخیر نہ کریں۔ سلمان خان نے کہاکہ ہمیشہ عبدالکلام سے ملنا چاہا تھا اور میں نے کوشش بھی کی تاہم نہ مل سکا۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک زبردست استاد تھے \

اور ان کی تعلیمات ہمارے ساتھ رہیں گی۔

مزید : کلچر