معیاری فلموں میں کام کرنے پر توجہ مرکوزکی ہوئی ہے،سنیل سیٹھی

معیاری فلموں میں کام کرنے پر توجہ مرکوزکی ہوئی ہے،سنیل سیٹھی

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سنیل سیٹھی نے کہا ہے کہ انہوں نے زیادہ فلموں کی بجائے صرف معیاری فلموں میں کام کرنے پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سنیل سیٹھی نے کہاکہ وہ تین نئی فلموں میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب ان کی ریلیز کا وقت آئے گا تو وہ ان پر مزید بات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میری کم فلموں میں کام کرنے کی وجہ یہ ہے کہ میں نے صرف معیاری اور اچھی طرز پر بننے والی فلموں پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

مزید : کلچر