رنبیر کپور کا فلموں کی ناکامی کے بعد فلموں کے انتخاب میں محتاط ہونے کا فیصلہ

رنبیر کپور کا فلموں کی ناکامی کے بعد فلموں کے انتخاب میں محتاط ہونے کا فیصلہ

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنی مسلسل تین فلموں کی ناکامی کے بعد فلموں کے انتخاب میں محتاط ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ دو برسوں کے دوران رنیبر کپور کی تین بڑی فلمیں بے شرم رائے اور بمبے ویلوٹ باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق رنبیر کپور نے ان ناکامیوں کے بعد اس سال کوئی بھی نئی فلم سائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رنبیر کپور کا پورا دھیان اپنی نئی آنے والی فلموں تماشا اور جگا جاسوس پر ہے۔ اخبار کے مطابق رنبیر کپور اس وقفے کے دوران اپنی خامیوں پر نظر رکھنا اور انہیں سنوارنا چاہتے ہیں۔

مزید : کلچر