گلوکارہ شبنم مجید 6ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرینگی

گلوکارہ شبنم مجید 6ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرینگی

لاہور (این این آئی ) گلوکارہ شبنم مجید 6ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی اور ملی نغمے پیش کریں گی ۔ تفصیل کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید 6ستمبر 1965ء کے شہداء کی قربانیوں پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں ہونیو الے شو میں پرفارم کریں گی ۔ شہداء کیلئے خصوصی شو میں پا ک آرمی کے جوانوں کے ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کرینگی ۔ اس موقع پر گلوکارہ شبنم مجید 65کی جنگ کے دوران گلوکارہ نورجہاں ، نسیم بیگم ودیگر گلوکاروں کے خون گرمانے والے ملی نغمات پیش کرینگی ۔

مزید : کلچر