پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں، گلوکارہ صومیہ خان

پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں، گلوکارہ صومیہ خان

لاہور(آئی این پی)گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور دوسرے ممالک مین بھی لوگ ہمیں چاہتے ہیں جس سے پاکستان کی عزت اور احترام میں اضافہ ہوتا ہے،حال ہی میں غیرملکی دورے سے واپس آئی ہوں اور آئندہ ماہ دوبارہ دبئی سمیت دیگر ممالک میں ہپونے والے شوز مین پرفارم کرنے جاؤں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا امیج متاثر ہوا ہے لیکن فنکار کسی بھی ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے ہم جب بھی باہر جاتے ہیں پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کرتے ہیں ہم سب کو مل کرسٹیج کو ترقی دینے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ہم سب اپنا کردار بھرپور طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید : کلچر