امرتا راؤاکشے کمار کی ہیروئن کا کردار ادا کریں گی

امرتا راؤاکشے کمار کی ہیروئن کا کردار ادا کریں گی
امرتا راؤاکشے کمار کی ہیروئن کا کردار ادا کریں گی

  

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ امرتا راؤ کو اداکار اکشے کمار کے ساتھ فلم میں سائن کرلیا گیا ہے اس فلم میں ان کے ساتھ دیگر کاسٹ کو فائنل کیا جارہا ہے دونوں اداکار پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے ساتھ اداکاری کریں گے اس حوالے سے اداکارہ امرتا راؤ کا کہنا ہے کہ سلمان خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میں ان کے ساتھ فن کا مظاہرہ کروں گی مجھے فلم کی شوٹنگ کے شروع ہونے کا شدت سے انتظار ہے ہر اداکار کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ہے شاہ رخ کے ساتھ بھی جلد ہی فلم میں نظر آؤں گی میں نئے نئے کرداروں میں نظر آنا چاہتی ہوں اسی لئے میں اپنے کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھرنا چاہتی ہوں اور بہت محنت سے کام کرتی ہوں امید ہے کہ مستقبل میں بھی میرے کام کو بہت زیادہ پسند کیا جائے گا۔

مزید : کلچر