فلم ’’امریکن الٹرا ‘‘21اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ’’امریکن الٹرا ‘‘21اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)امریکی خفیہ ایجنٹ حکومت کے قابو سے باہر ہو گیا۔ شکل سے بھولے بھالے مگر مار دھاڑ میں انتہائی تیز ایجنٹ نے تباہی مچا دی ۔ ہالی وڈ فلم ’’امریکن الٹرا ‘‘کا ٹریلر جاری فلم 21 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ہالی وڈ فلم امریکن الٹرا کی کہانی ایک بھولے بھالے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو امریکی خفیہ ادارے کا سپر ایجنٹ ہوتا ہے لیکن وہ اس حقیقت سے بیخبر من موجی زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔ ایک حادثے میں اسے اپنی خفیہ صلاحیتوں کا علم ہو جاتا ہے جس پر امریکی خفیہ ادارے کی ٹیم اسے قابو کرنے کیلئے میدان میں اترتی ہے لیکن وہ ان کی خوب دھنائی کرتا ہے۔ ایکشن اور کامیڈی سے سجی فلم 21اگست کو امریکا اور کینیڈا میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر