سورج پنچولی کوحکمت عملی کے تحت میڈیا سے دور رکھا ہوا ہے،نکھیل ایڈوانی

سورج پنچولی کوحکمت عملی کے تحت میڈیا سے دور رکھا ہوا ہے،نکھیل ایڈوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ ہدایتکار نکھیل ایڈوانی نے کہا ہے کہ اداکار سورج پنچولی کو ایک حکمت عملی کے تحت میڈیا سے دور رکھا ہوا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی فلم’’ہیرو‘‘کا ٹریلر چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد بہت سے لوگ حیران تھے کہ سورج پنچولی کی میڈیا کے سامنے نہ آنے کی وجہ کیا ہے۔ ہدایتکار نے ایک بیان میں کہا کہ اداکار کی میڈیا کے سامنے نہ آنے کی وجہ فلم کی پروموشن کی حکمت عملی کے تحت ہے اور اس کی کوئی اور خاص وجہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب فلم کا میوزک لانچ ہوجائے گا تو وہ میڈیا کے سامنے آجائیں گے۔ مذکورہ فلم 11 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -