وپل شاہ اور اکشے کمار ’’نمستے لندن‘‘ کا سیکوئل بنائیں گے

وپل شاہ اور اکشے کمار ’’نمستے لندن‘‘ کا سیکوئل بنائیں گے

ممبئی( نیٹ نیوز) ہدایتکار وپل شاہ اور اداکار اکشے کمار 2007ء میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’’نمستے لندن‘‘ کا سیکوئل بنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اکشے کمار نے ہدایتکار ویپل شاہ کے ساتھ مل کر نمستے لندن کا سیکوئل ’’نمستے انگلینڈ‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے فلم کی عکس بندی ستمبر میں شروع کی جائے گی۔ فلم کا مرکزی کردار اس مرتبہ پھر اکشے خود نبھائیں گے جبکہ ہیروئن کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

نمستے لندن میں اکشے کے مقابل کترینہ تھیں جبکہ فلم میں رشی کپور نے بھی کام کیا تھا۔ اکشے کے مطابق سیکوئل فلم کی کہانی پہلی فلم کی کہانی کا تسلسل نہیں ہوگی بلکہ اس کے لئے نیا پلاٹ تحریر کیا گیا ہے۔

مزید : کلچر