کسی ایسے کردار کی تلاش میں ہو ں جو شائقین کو مدتوں یاد رہے،ثناء خان
ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکار ہ ثناء خان نے کہا ہے کہ کسی ایسے کردار کی تلاش میں ہو ں جو شائقین کو مدتوں یاد رہے میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں بہترین اداکاری کروں او ر ا ب تک میں نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا ہے ان میں میری اداکاری کو بہت پسند کیا گیا ہے ثناء خان نے کہا کہ اچھے کرداروں کی تلاش میں رہتی ہوں اور میری جلد مقبولیت کی بھی یہ ہی وجہ ہے کہ میں مضبوط کرداروں میں نظر آتی ہوں ثناء خان نے کہا کہ بے شمار فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہیں لیکن میں نے معیاری کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میری آنے والی فلموں میں شائقین کومیرے کردار ضرور پسند آئیں گے۔