امیتابھ اور نصیر الدین شاہ کے مصروف شیڈول کی وجہ سے فلم جانثار میں خود کردار اداکیا،مظفر علی

امیتابھ اور نصیر الدین شاہ کے مصروف شیڈول کی وجہ سے فلم جانثار میں خود کردار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ ہدایتکار مظفر علی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم جانثار میں امیتابھ بچن اور نصیر الدین شاہ کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم ان کے پاس وقت نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے وہ کردار خود اداکیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سکرپٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق انہیں ایسے شخص کی ضرورت تھی جو کچھ حد تک مجھ سے ملتا جلتا ہو اور اس کیلئے ہم نے امیتابھ بچن اور نصیر الدین کے بارے میں سوچا تھا۔ ان کے مصروف شیڈول کی وجہ سے میرے بیٹے نے مجھے کہا کہ وہ کردار میں خود کروں جس کے بعد میں نے وہ کردار کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب آپ فلم دیکھیں تو اس میں میرا کردار آپ کو بہت ہی دلچسپ لگے گا۔ واضح رہے کہ فلم جانثار 7اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -