ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کی بیوی پر کتے سمگل کرنے کا الزام عائد

ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کی بیوی پر کتے سمگل کرنے کا الزام عائد

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جونی ڈیپ کی بیوی ایمبر ہرڈ پر غیر قانونی طور پر کتوں کو آسٹریلیا سمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ حکام کو بتائے بغیر رواں سال اپریل میں دو کتے لے کر آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچ گئی تھیں۔ بو اور پسٹل نامی ان کتوں کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اداکار جونی ڈیپ کے نجی طیارے پر آسٹریلیا پہنچے تھے جہاں جونی ڈیپ پائریٹس آف دی کیریبئین کی فلم کی شوٹنگ کے لئے موجود تھے۔

مزید : کلچر