لیجنڈ جمشید نقوی اور یونس ملک کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

لیجنڈ جمشید نقوی اور یونس ملک کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

لاہور(فلم رپورٹر) ایشین کلچرل ایسو سی ایشنز کے زیر اہتمام پاکستان کے نامور ہدایت کار یونس ملک اور پروڈیوسر جمشید نقوی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کیا گیا جس میں اداکار مصطفی قریشی،غلام محی الدین، عرفان کھوسٹ، گلوکار انور رفیع،ہدایتکارجاویدرضا،مسعودبٹ،پرویز ر انا،پرویزکلیم ،بابر بٹ ،الطاف حسین،الطاف قمر حاجی عبدالرزاق ،سرور بھٹی،خاورخان،عاطف ملک اور یونس ملک کے بیٹے نذیر ملک اور ان کے بھائی ناصر ملک اور جاوید ملک حسن عباس زیدی، وسیم رحمان اور شکیل زاہدبھی شریک تھے جبکہ جمشید نقوی کے بیٹے علی جمشید نقوی نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے دونوں مرحومین کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ محنت سے کام کیا اور فلم انڈسٹری کے لئے ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

تقریب کے منتظم سہیل بخاری نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد دونوں شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا لیکن کئی لوگ اس موقع پر موجود نہیں تھے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مزید : کلچر