پاک بھارت سیریز کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ؛ نجم سیٹھی

پاک بھارت سیریز کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ؛ نجم سیٹھی

لاہور(آئی این پی)بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد نہیں ہوسکتا۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ جب تک پالیسی بیان نہیں آتا بھارتی میڈیا کی خبر کی کوئی اہمیت نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے رکنے کے بعد ہی پاک بھارت کرکٹ سیریز کا سوچ سکتے ہیں، پاکستانی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان پاک بھارت کرکٹ سیزیز کا انعقاد رواں سال دسمبر میں ابوظبی میں ہونا طے پایا ہے، جبکہ بھارتی میڈیا کی اس خبر پر پی سی بی کے صدر نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس خبر کو اس وقت تک اہمیت نہیں دے سکتے جب تک بھارت کی جانب سے کوئی واضح پالیسی بیان نہ آجائے، یہ سب بھارتی میڈیا کا اینٹی پاکستان پروپیگنڈہ ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی