حکومت کی کھیلوں میں عدم دلچسپی ،12ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستا ن کو دوسری پوزیشن کے دفاع میں مشکلات کا سامنا

حکومت کی کھیلوں میں عدم دلچسپی ،12ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستا ن کو دوسری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) حکومت کی کھیلوں کے حوالے سے عدم دلچسپی کے باعث اگلے سال بھارت میں 12ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کو اپنی دوسری پوزیشن کا دفاع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 11 ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے ساڑھے تین سو رکنی دستے نے 80 میڈلز حاصل کیے تھے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اخراجات کا تخمینہ دیکھ کر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو گیمز میں محدود کھلاڑیوں کی تعداد کی رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔پی اواے نے اخراجات کا ممکنہ حساب بنا کر سپورٹس بورڈ کو بھجوا دیا‘ سپورٹس بورڈ نے فنڈز کی کمی کا رونا روتے ہوئے گیمز کیلیے پاکستانی دستے کو2 سے ڈھائی سو تک محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ساوتھ ایشین گیمز میں اتھلیٹکس اور سائیکلنگ ٹیموں کی شرکت سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔