ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

برمنگھم (این این آئی)ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج بدھ سے ایجبسٹن، برمنگھم میں شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک ٹرینٹ برج، نوٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گاواضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے 169 رنز سے فتح حاصل کی تاہم لارڈز میں ہونے والے ٹیسٹ میں کینگروز نے شاندار کم بیک کیا اور 405 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی