بھارت صرف پاکستان نہیں کرکٹ دشمن بھی ہے،سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس

بھارت صرف پاکستان نہیں کرکٹ دشمن بھی ہے،سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس

لاہور (آئی این پی) پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہا ہے کہ بھارت صرف پاکستان دشمن نہیں بلکہ کرکٹ دشمن بھی ہے۔ پاک بھارت ممکنہ سیریز سے انکار پر کرکٹ پرستار بھی آگ بگولہ ہو گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے پاک بھارت ممکنہ سیریز کے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملہ بھی بھارت نے کرایا اب سیریز بھی نہیں کھیلنا چاہتا اس سے ان کی پاکستان اور کرکٹ دشمنی ثابت ہوتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ نہ ہو اس پر ماہرین ہی نہیں بلکہ شائقین بھی بول پڑے۔ کرکٹ ایشیا کا ہر دلعزیز کھیل ہے اور اسی کھیل کو سیاست میں لا کر تماشا بنایا جائے تو یہ کسی سے برداشت نہیں ہو سکتا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی