پاکستان سپر لیگ: شہریار خان اور نجم سیٹھی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

پاکستان سپر لیگ: شہریار خان اور نجم سیٹھی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے معاملے پر پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور سابق چئیرمین نجم سیٹھی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔پی سی بی میں پی ایس ایل کو لیکر دو گروپ بن گئے ہیں، ایک موجودہ چیئرمین شہریار خان کا اور دوسرا سابق چئیرمین نجم سیٹھی کا گراپ ہیں، شہریار خان نے ایک انٹرویو میں پی ایس ایل کے انعقاد پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔شہریار خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہونی چاہئیے، اگر پی ایس ایل ہو تو اچھی طرح ہو ورنہ نہ ہو، سیٹھی یو اے ای یا قطر میں لیگ کرانے کے درپے ہیں، پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔ایک بین الاقوامی کمپنی کو دو کروڑ اسی لاکھ روپے دے چکے ہیں جو لیگ کا پلان بنا کر دیگی، تازہ اختلافات بتا رہے ہیں کہ آئندہ سال بھی لیگ کا انعقاد مشکوک ہے اور دو بار ملتوی ہونے والی لیگ سفید ہاتھی ہی رہے گی۔