اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے انٹر میلان کو شکست دے دی

اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے انٹر میلان کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؐکاؤنزو(آن لائن)اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے دوستانہ فٹبال میچ میں انٹر میلان کو تین صفر سے شکست دے دی۔ چین کے شہر گاؤنزومیں کھیلے میچ میں پہلے ہاف میں ریال میڈرڈ کے نوجوان کھلاڑی جی سے نے گول کرکے ریال میڈرڈ کو برتری دلائی ،دوسرے ہاف میں بھی ریال میڈرڈ کی ٹیم چھائی رہی اور 56 ویں منٹ میں انٹر میلان کے خلاف ایک اور گول کرکے برتری کو دو صفر کردیا۔ انٹر میلان نے برتری کو کم کرنے کے لئے کئی کوششیں کیں لیکن کاونٹر اٹیک میں ریال میڈرڈ نے ایک اور گول کرکے میچ تین صفر سے جیت لیا۔